Sunday, October 2, 2022

ملک میں صرف ایک بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، مریم نواز

ملک میں صرف ایک بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، مریم نواز
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ملک میں صرف ایک بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو۔

مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ملک کا کوئی مستقبل ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا، کنٹونمنٹ بورڈ میں کامیابی تب ملی جب ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا تھا۔ مسلم لیگ ن کو ہرانے کیلئےدھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتےہیں۔ آج ہر ادارہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔ اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔