Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے،بلاول بھٹو

ملک میں سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے،بلاول بھٹو
July 30, 2017

کراچی (92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے بلا تفریق سب کے احتساب کا مطالبہ کر دیا،کہتے ہیں  احتساب کے عمل پر یقین رکھتے ہیں نواز شریف کی نا اہلی سے  جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا چاہیے ۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے لاڑکانہ میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں بلاتفریق احتساب کی تو بات کی  ہی تاہم یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سبھی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کہا کہ نوازشریف کے جانے سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا یہ وقت ذاتی مفاد پرقومی مفاد کو ترجیح دینے کا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی سنٹر بنانے پر جہاں سندھ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی وہیں دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی چیلنج کیا کہ وہ بھی ایسے منصوبے بنا کر دکھائیں۔سندھ حکومت ترقیاتی کام جاری رکھے گی ۔