Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ملک میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی
June 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔ رجسٹرڈ ووٹر کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں فرق تا حال ختم نہ ہو سکا۔

تفصیلات  کےمطابق الیکشن کمیشن نے قومی ووٹر فہرستوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔ جس کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 340 ہو گئی ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار جبکہ خواتین کی 4 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم نہیں ہو سکا۔ ووٹرز فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز میں فرق 12 فیصد موجود ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار اور سندھ کے 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔ خیبر پختونخوا کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ  40 لاکھ 16 ہزار، بلوچستان کے 37 لاکھ 2 ہزار، فاٹا کے کل ووٹرز 21 لاکھ اور وفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں مرد اور خواتین ووٹرز میں فرق 12، سندھ میں 10، کے پی کے میں 14 فیصد ہے، بلوچستان میں مرد اور خواتین ووٹرز میں فرق 16، فاٹا میں 24  اور اسلام آباد میں 8 فیصد ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔