Saturday, July 27, 2024

ملک میں دوقانون ہیں،نفیسہ شاہ،ہم سے انتقام لینے والوں سےعوام انتقام لینگے،نثار کھوڑو

ملک میں دوقانون ہیں،نفیسہ شاہ،ہم سے انتقام لینے والوں سےعوام انتقام لینگے،نثار کھوڑو
January 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کےرہنما پارٹی قیادت کی پیشی کے موقع پرناراض دیکھائی دیے ۔ نفیسہ شاہ نےکہاکہ ملک میں ایک نہیں دو قانون نظرآرہےہیں ،نثارکھوڑو نے کہاکہ  رہنماؤں کے پاسپورٹ اداروں کے پاس ہونے کے باوجود نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے،خوابوں کےبادشاہ منظوروسان نےسال 2020 کپتان کےلئے خطرناک قراردے دیا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کی کراچی کی بنکنگ کورٹ میں پیشی جیالے رہنماؤں کو پسند نہ آئی، نفیسہ شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج آٹھویں پیشی تھی ابھی تک چالان پیش نہیں کیا گیا، ناشتوں اور لانڈری کی بنیاد پر ریفرنس دائرکرنے کی سفارش کی گئی۔ ملک میں ایک نہیں دو قانون نظر آرہے ہیں۔ نثارکھوڑوکاکہناتھاکہ حکومت انتقام لے رہی ہے،رہنماوں کے پاسپورٹ اداروں کے پاس ہیں ،پھر بھی نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے۔ خوابوں کے بادشاہ منظوروسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا اور کہاکہ آصف زرداری کے  آزاد ہونے کا خواب دیکھاہے  ، یہ بھی بتایاکہ 2020کپتان کے لئے خطرناک ہوگا۔جیالے رہنماوں کاکہناتھاکہ انتقام نہیں انصاف ہونا چاہے ۔