Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں جمہوریت صرف ایوان میں موجود ہے : مصطفیٰ کمال

ملک میں جمہوریت صرف ایوان میں موجود ہے : مصطفیٰ کمال
August 21, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت  صرف ایوان میں  موجود ہے  ۔ عام آدمی کے لیے کوئی نہیں سوچ رہا  ۔ ایسے چارٹر اف ڈیمانڈ کی ضرورت ہے جس میں  جہوریت اشرافیہ تک محدود نا رہے  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مصطفی کمال نے ایک بار پھر اشرافیہ کی جہوریت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عام آدمی کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر زور دیا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں  جہوریت کو صرف اقتدارکے ایوانوں میں قید کردیا گیا ہے مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو گلی محلوں میں جمہوریت لانے کے لیے بات کررہی ہے  ۔