ملک میں تیار ماحول دوست الیکٹرک بائیک لانچ کر دی گئی
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں تیار ماحول دوست الیکٹرک بائیک لانچ کر دی گئی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان بولے الیکٹرک وہیکل منصوبہ خوش آئند ہے۔ ملک میں نئی صنعت جنم لے گی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا درآمدات سے کچھ لوگوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ مافیاز فائدہ اٹھانے کے لیے پالیسی تبدیل کر دیتے ہیں۔ حماد اظہر اور ٹیم کو آگے کی پلاننگ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے خطاب میں کہا ماضی کی حکومتیں معیشت کو خسارے کی طرف لے کر گئیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ معاشی لحاظ سے جلد پاکستان کا ایک مقام ہو گا۔ آٹو پالیسی سے درآمدات کم اور ملکی پیداوار بڑھے گی۔