ملک میں تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کردی، حماد اظہر
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ، ملک میں تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کردی۔
جمعے کی شام سے بجلی کی جبری بندش (لوڈ شیڈنگ) کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا۔ آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں۔ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100% بحال کی جا چکی ہے۔
حماد اظہر نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ایل این جی کی فراہمی 100 فیصد بحال کی گئی ہے، جمعے کی شام سے بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا بھی مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا۔