Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، موسم خوشگوار ہو گیا

ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، موسم خوشگوار ہو گیا
May 2, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بادل برس پڑے۔ فیصل آباد، سرگودھا، سانگلہ ہل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مریدکے، کامونکی، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، صفدر آباد میں بھی بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد شہروں میں بجلی بند رہی۔