ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور (92 نیوز) ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بادل برس پڑے۔
فیصل آباد، سرگودھا، سانگلہ ہل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مریدکے، کامونکی، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، صفدر آباد میں بھی بارش ہوئی۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد شہروں میں بجلی بند رہی۔