Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری؛ چھتیں اور دیواریں گرنے سے گوجرانوالہ میں 6 افراد جاں

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری؛ چھتیں اور دیواریں گرنے سے گوجرانوالہ میں 6 افراد جاں
July 12, 2017

گوجرانوالہ (92 نیوز) میانوالی میں موسلادھاربارش،انڈرپاس پانی سےبھرگیا ۔کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی بادلوں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صوابی اورگردونواح میں تیزبارش،سڑکیں نہروں کامنظرپیش کرنےلگیں۔

تفصیلات کے مطابق، گوجرانوالہ میں بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کا پہلا واقعہ اعوان چوک کے قریب پیش آیا۔ ملبے تلے دب کر خاتون ریحانہ اس کی بیٹی محل اور بیٹا عبداللہ جاں جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹی کومل شدید زخمی ہوگئی۔

عارف ٹاؤن میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسے35 سال کی صائمہ اس کا  11سال کا بیٹا احتشام اور 13سال کی بیٹی سندس جاں بحق ہوگئے۔۔

میانوالی میں موسلادھاربارش کے باعث انڈر پاس پانی سےبھرگیا،پانی میں ایک گاڑی پھنس گئی جس کو ریسکیو اہلکاروں نےباہرنکالا۔۔

صوابی اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ تیزبارش کےباعث گلیاں اور سڑکیں نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں،نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا،، جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے، انتظامیہ نےنالوں کے قریب بسنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران گجرات میں سب  سے زیادہ 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے  نشیبی علاقے زیر آب گئے،،گوجرانوالہ،107،جہلم میں 58،شمس آباد میں 78،چکلالہ میں 53اور میانوالی میں 47 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔