Friday, October 7, 2022

ملک میں بائیکاٹ فرانس مہم زور پکڑ گئی ،علماء نے بھی حمایت کر دی

ملک میں بائیکاٹ فرانس مہم زور پکڑ گئی ،علماء نے بھی حمایت کر دی

اسلام آباد(92 نیوز)ملک میں بائیکاٹ فرانس مہم زور پکڑ گئی ، علمائے اکرام نے بھی فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی حمایت کردی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری پروگرام صبح سویرے پاکستان میں بولے کہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بات آئی ہے اگر عوام کے جذبات یہی ہیں تو حکومت اس طرف بھی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کے دوران متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

شبلی فراز نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم کے مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے۔