Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،آصف زرداری

ملک میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،آصف زرداری
July 1, 2017

نوشہروفیروز(92نیوز)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت اگلی حکومت  بنائے گی ۔ آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نوازشریف وزیراعظم نہیں صدر ہوتے۔سیاست میں بہت دور کی سوچنا پڑتی ہےمیاں صاحب چار سال میں صرف چار مرتبہ اسمبلی آئے ۔ عمران خان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر جانے والے گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نوشہروفیروز میں کارکنوں سے خطاب میں وزیراعظم میاں نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ وہ آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نوازشریف وزیراعظم نہ ہوتے۔

آصف زرداری نے جہاں دو ہزار اٹھارہ میں ملک میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا وہیں کہا کہ میاں صاحب چار سال میں صرف چار مرتبہ اسمبلی آئے ۔

آصف زرداری نے پھر کہا  کہ چین سے دوستی کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی اور اُنہوں  نے آگے بڑھائی جب کہ سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو میاں صاحب کا یار ہے۔

آصف زرداری نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو گندا انڈا قرار دیا اور کہا کہ عمران خان اُنہیں ٹکٹ نہیں دیں گے  یہ صرف فوٹو سیشن تھا ۔

سابق صدر نے واضح کہا کہ بلاول اور آصفہ مستقبل کی قیادت ہیں ۔کشمیر کاز ہماری کاز ہے۔دنیا دیکھے کہ بھارت نے ناگا لینڈ اور نیپال سمیت کئی علاقوں کو ہڑپ کر رکھا ہے ۔