Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں اگرایک چورپکڑا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا ملک چورہے: ڈاکٹرعاصم

ملک میں اگرایک چورپکڑا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا ملک چورہے: ڈاکٹرعاصم
July 29, 2017

کراچی (92نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا  ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ  مجھے پکڑنے کے بعد کیس بنائے گئے جبکہ شریف خاندان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ‏احتساب عدالت میں  17 ارب کے کرپشن  کیس کی  سماعت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر ایک چور پکڑا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پوراملک چورہے۔۔ سب کو اداروں کی عزت کرنے چاہیے ن لیگ نہ تو اداروں کی عزت کرتی ہے نہ ہی عدالتوں کی۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کے رہنما خود کو پاکستان کے گدی نشین سمجھتے ہیں چوہدری نثار نواز شریف کو چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔

ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھاکہ مجھے پکڑنے کے بعد کیس بنائے گئےنیب کو سب پتا تھا پھر بھی شریف خاندان کے خلاف کیس نہیں  بنائِے۔۔  میں عدالت میں تمام کیسوں کا سامنا کر رہا ہوں ان کو بھی کیسز کا سامنا کرنا چاہیے۔