Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا، مریم اورنگزیب

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا، مریم اورنگزیب
January 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی پیشی پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مخالفین پر کڑی تنقید کا سلسلہ سامنے آیا۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ یہ کون سے مافیا اور گاڈ فادر ہیں؟ جنھیں کینیڈا سے بلایا جاتا ہے۔
ادھر طلال چودھری بولے طاہر القادری کے پیچھے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔
طلال چودھری نے کہا کہ مقدمات ہوں یا اس طرح کے فیصلے؟ ہم ہار نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا مرید ہے جو پیر کے گھر گھس کر بیٹھ گیا۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ عمران مشرف کا ساتھی ہے اور جمہوریت میں بھی گھس بیٹھا ہے۔
بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیل کریں گے نہ ڈھیل دیں گے۔