Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک لوٹنے والوں کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز ہو گیا، فیاض الحسن چوہان

ملک لوٹنے والوں کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز ہو گیا، فیاض الحسن چوہان
October 5, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ سب شکنجے میں آئیں گے ۔ 92  نیوز سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔ صاف پانی پروجیکٹ میں اربوں روپے برباد کیئے گئے۔ اس حوالے سے سارا حساب کتاب لیا جائیگا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب نے ثبوتوں کی روشنی میں ان کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گرفتار نہیں کر رہی، نیب کو گرفتاری کیلئے کسی کی اجازات کی ضرورت نہیں۔ ان ساروں کی گرفتاری ہو گی۔ یہ سارے لوگ اب شکنجے میں آئیں گے۔