Friday, December 2, 2022

ملک قرضوں اور بھیک پر چل رہا ہے:  عمران خان

ملک قرضوں اور بھیک پر چل رہا ہے:  عمران خان
جہلم(92نیوز)تحریک انصاف نے کھیوڑہ کے بعد جہلم میں بھی میدان لگا لیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جہاں انہوں نے جلسہ بھی کیا ۔  عمران خان کا کہنا تھا ملک قرضوں اور بھیک پر چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے ہر پاکستانی پر پینتیس ہزار روپے قرضہ تھااب ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہو چکا ۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ  پاناما کا مسئلہ تقدیر بدلنے کا موقع ہےہے ۔ دوسری طرف جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، میوزک پر ڈانس کرتے کارکن اچانک آپس میں گتھم گتھا ہو گئے،کارکنوں نے جھنڈوں سے ڈنڈے نکال کر لاٹھیاں بنالیں ۔