Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک سے جہالت ختم کر دی جائے تو نفرت بھی ختم ہو جائیگی : پرویز رشید

ملک سے جہالت ختم کر دی جائے تو نفرت بھی ختم ہو جائیگی : پرویز رشید
April 3, 2016
فیصل آباد (92نیوز) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیوکے معاملے پر حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ بھارتی سفیر کو دفترخارجہ بلا کر احتجاج ریکارڈکرایا گیا۔ نوازشریف نے پاکستان کی کرنسی کو ردی کا ٹکڑا ہونے سے بچایا۔ بتایا جائے کس نے شوگر مل سے گرفتاریاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اقبال سٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹونٹی میچز کے آغاز پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے ملک میں دوبارہ دو ہزار تیرہ کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک بن چکا ہے۔ خوشی ہے کہ سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے کے لئے آئی ہے جس سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں جو فرقہ وارانہ نفرت پھیلائی گئی بچے وہ نہیں بھول سکتے۔ ملک سے جہالت ختم کر دی جائے تو نفرت بھی ختم ہو جائے گی۔