ملک ریاض کے خلاف تحقیقات میں نیب کا ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ
![ملک ریاض کے خلاف تحقیقات میں نیب کا ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/11/malak-riaz.jpg)
کراچی (92 نیوز) نیب نے ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات اور ثبوت قبضے میں لے لیے ۔
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے گئے۔
ملک ریاض کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التواہے ، نیب نے بحریہ ٹاؤن کیس کے حوالے سے گزشتہ روز چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا اور 6 افراد کو گرفتار کیا۔