Saturday, September 21, 2024

  ملک ریاض کو بلیک میل کرنے والے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

   ملک ریاض کو بلیک میل کرنے والے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
October 10, 2015
راولپنڈی(92نیوز)چیئرمین بحریہ ٹائون  ملک ریاض کو بلیک کرنے والے تین ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق عابد حسین،کرنل ر طارق کمال اور خالد رشید کے خلاف بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض نے تھانہ لوہی بھیر میں بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی تھی۔ ملزمان کی عبوری ضمانت میں وکلاء کی عدم حاضری کے باعث 13 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔عدالت نے آئیندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو درخواست ضمانت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔