Sunday, December 4, 2022

ملک ریاض حسین کی ازبکستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ، کاروباری روابط بڑھانے پراتفاق

ملک ریاض حسین کی ازبکستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ، کاروباری روابط بڑھانے پراتفاق
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی اور کاروباری ،تجارتی روابط بڑھانے  پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ملک ریاض حسین اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ازبک سفارتخانے میں ہوئی ۔ ملک ریاض نے ازبک  رہنما کو پاکستان کے معاشی  اورکاروباری حالات سے آگاہ کیا اور پاکستان کوسرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک قراردیا ہے ۔ اس موقع پر  کاروباری اور تجارتی رابطے بڑھانے کیلئےایک یادداشت پر دستخط  بھی  کئے گئے۔ ازبک نائب وزیراعظم نے ملک ریاض کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔