Monday, January 30, 2023

ملک بھر کے549علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری

ملک بھر کے549علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر کے 549علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ لاہورکے مزید 8علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،  ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر والڈ سٹی مکمل بند کردیا جائے گا ۔

صوبہ سندھ میں 68 مقامات، کے پی میں 232 مقامات، آزاد کشمیر میں40، گلگت بلتستان میں 16، اسلام آباد میں 10 مقامات پر آمدورفت بند ہے، صرف ضروری اشیاء والی دکانیں ہی کھلی ہیںْ

لاہور کے کے 21 علاقوں کی 61 گلیوں اور بلاکس کے بعد آٹھ مزید علاقے مکمل لاک ڈاؤن کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ان علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر، 2 لاکھ 33 ہزار خاندان جبکہ 10 لاکھ 69 ہزار آبادی رہائش پذیر ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،  ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر والڈ سٹی کو کورونا کے کیسز برآمد ہونے پر مکمل بند کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا تاہم اکبری منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی۔