Saturday, November 26, 2022

ملک بھر کے ہوٹلز قرنطینہ مراکز میں تبدیل کئے جائیں ، این ڈی ایم اے

ملک بھر کے ہوٹلز قرنطینہ مراکز میں تبدیل کئے جائیں ، این ڈی ایم اے
اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے  این ڈی ایم اے نے  آزاد کشمیر سمیت  ملک کے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز  کو خط لکھ دیا جس میں   تمام ہوٹلز کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ  ملک بھر کے ہوٹلز  خالی کرا کر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیےجائیں، ایک مشتبہ شخص کیلئے ایک کمرا کی پالیسی اپنائی جائے۔