Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر کے کئی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری

ملک بھر کے کئی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری
July 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر کے کئی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے  ، خواجہ سعد رفیق ، عابد شیر علی  سمیت کئی رہنماؤں کی درخواستوں پر گنتی کی جا رہی ہے جبکہ کراچی سے حلیم عادل شیخ دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ، کئی رہنماؤں کی درخواستیں مسترد بھی کی گئی ہیں ۔ لاہور کے حلقہ این اے 131 میں کم مارجن سے ہارنے والے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی   ، خواجہ سعد رفیق کو عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف عبدالعلیم خان کی درخواست پر این اے 129 میں بھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے  ، عبدالعلیم خان کو ن لیگ کے سردار ایاز صادق کےہاتھوں شکست  ہوئی  ، جبکہ فیصل آباد  کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں عابد شیر علی کی درخواست پر بھی گنتی جاری ہے  ، عابد شیر علی کو پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے شکست دی تھی ۔ این اے 106 میں نثار جٹ کی درخواست پر بھی دوبارہ گنتی شروع ہو گئی ہے ، نثار جٹ کو رانا ثنااللہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فیصل آباد کے حلقہ  این اے 102 میں طلال چوہدری  اور آزاد اُمیدوار مسعود نذیر کی دوبارہ گنتی  کی درخواستیں  مسترد کر دی گئی ہیں  ۔ ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے  علی موسی گیلانی کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے  ، علی موسی گیلانی کو شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے ہاتھوں شکست کا  سامنا  کرنا پڑا  ہے ۔ ادھر سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں عثمان ڈار کی درخواست  مسترد کر دی گئی ہے  ، دوسری طرف کراچی میں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ۔ این اے 57 سے سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کی ری کاؤنٹنگ  کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے  ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ شیر علی گورچانی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔