Saturday, October 1, 2022

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ 25جولائی تک معطل رہیں گے

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ 25جولائی تک معطل رہیں گے
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کے روز منعقد ہوں گے ، الیکشن کمیشن  عام انتخابات  کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر اقدام اٹھا رہا ہے ۔ انتخابات کی شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ سمیت متعدد اہم فیصلوں کے ساتھ ایک اور اہم فیصلہ سامنا آیا ہے جس کے تحت  ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ معطل کر دیئے گئے ہیں ۔ ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہ  25 جولائی تک معطل رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے اقدام الیکشن ایکٹ کی شق 4 کے تحت کیا۔