Tuesday, August 9, 2022

ملک بھر کے اڑسٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز

ملک بھر کے اڑسٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز
August 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر کے اڑسٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔ بلوچستان کے سولہ ہائی رسک اضلاع میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم جاری ہے۔

پنجاب کے گیارہ اضلاع میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کاعمل جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیوکے قطرے صحت مند نسل کی ضمانت ہیں۔ پولیوسے بچاؤکی مہم 6 اگست تک جاری رہے گی۔

ادھر کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن ہے۔ انسداد پولیو ٹیمیں گلی گلی محلے محلے جا کر پانچ برس تکے بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے قطرے پلوانے کے لئے لا رہے ہیں۔ والدین سب کو یہی پیغام دے رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے قطرے ضرور پلوائیں۔