Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر کی طرح آج لاہور میں بھی یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے

ملک بھر کی طرح آج لاہور میں بھی  یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے
August 4, 2018
لاہور (92 نیوز) ملک بھر کی طرح آج لاہور میں بھی  یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے۔ اپنے ہم وطنوں کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے سی ٹی او لیاقت ملک نے کیولری گراو نڈ میں کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید اور دیگر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور  پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کیپٹن مبین شہید کی والدہ بھی سی ٹی او کے ہمراہ موجود تھیں ۔ پنجاب پولیس کے چاک و  چوبند دستے نےشہدا کی قبروں پر سلامی دی۔ سی ٹی او لیاقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملک اویس نے کوٹ لکھپت اور ایس ایس پی آپریشنز سرفراز احمد خان نے نشتر کالونی  شہداء کی قبروں پر چادر چڑھائی۔