Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک بھر میں 10 ارب سے زائد پودے لگائے جائیں گے

ملک بھر میں 10 ارب سے زائد پودے لگائے جائیں گے
September 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے نئی اور جامع پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملک بھر میں 10 ارب سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ حکومت نے 5 سالہ سر سبز پاکستان پروگرام کا بجٹ اڑھائی ارب سے بڑھا کر 10 ارب کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مذکورہ منصوبہ کا پی سی ون نئے سرے سے بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں مذکورہ منصوبہ کی رپورٹ نئی حکومت کو پیش کی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس منصوبہ کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس کا بجٹ 10ارب روپے کر دیا، جس میں 50 فیصد وفاق جبکہ 50 فیصد صوبوں کا اشتراق ہو گا۔