Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 417 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 417 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
January 15, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 45 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 417 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 417 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 863 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 953 ، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار 953 ، کے پی کے میں 62 ہزار 719 ، بلوچستان میں 18 ہزار 515 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 749 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 169 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 424 ، پنجاب 10 ہزار 814 ، کے پی کے میں 3 ہزار 420 ، اسلام آباد 1 ہزار 887 ، گلگت بلتستان 33 ، بلوچستان 305 اور آزاد کشمیر میں 286 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 359 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 84 ہزار 9 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔