Saturday, July 27, 2024

ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار
February 18, 2017

لاہور (92نیوز) دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تیزی، کومبنگ آپریشن میں اب تک سیکڑوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

سیالکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حاجی پورہ کےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران نامکمل شناختی کوائف کی بنا پر 18افغان باشندوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ اسی طرح پتوکی میں پولیس نے تیس مشکوک افرادکو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ زیرحراست افراد میں سے دس کا تعلق افغانستان سے ہے۔