Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 11 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 11 افراد جاں بحق
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ روز کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 263 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ روز 33 ہزار 767 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 28 ہزار 855 رہ گئی۔ پاکستان بھر میں 118 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔

 این سی او سی کا کہنا ہے آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک مریض بھی وینٹلیٹرز پر نہیں ہے۔ ایک ہزار 157 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔