Sunday, February 25, 2024

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3059 تک جا پہنچی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3059  تک جا پہنچی
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے حملے جاری ہیں۔ ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 3059 تک جا پہنچی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق پنجاب میں مزید 156  کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 1319  تک جا پہنچی۔ سندھ میں 881، گلگت بلتستان 206، بلوچستان 189، خیبرپختونخوا میں 372 کیسز ، اسلام آباد میں 78 اور آزاد کشمیر میں 14 مریض ہیں۔ ادھر کورونا نے مزید 3 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ دو مریضوں نے سوات، ایک نے بہاولپور میں دم توڑا ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 309 زائرین سنٹرز، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 28 قیدیوں، 600 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 91 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رائے ونڈ مرکز میں 359، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13، راولپنڈی میں 6 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔ ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 2، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے 33 اضلاع میں تبلیغی ارکان کے لیے کورنٹین سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 57، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ 7، نارووال 5، گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، چینیوٹ 5، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 5 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 10، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ پنجاب کے 27 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ قیدی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے تفصیلی ایس او پی محکمہ داخلہ کو دیے جا چکے ہیں۔ دیگر قیدیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔