Monday, January 30, 2023

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہوگئی

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہوگئی، حیدر آباد میں شرح سب سے زیادہ 22.45 فیصد تک جا پہنچی ، کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے اس وقت 2 ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار  ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہوگئی ۔ حیدر آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 22.45 تک پہنچ گئی ۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 9.4 فیصد ، پنجاب میں 3.8، سندھ میں 14.9 فیصد ، بلوچستان میں 14.2، خیبرپختونخوا میں 7.2، اسلام آباد میں 4.3 اور گلگت بلتستان میں 0.5 فیصد ہے ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح  19.4 ، حیدرآباد میں 22.45، لاہور میں 4.16،  راولپنڈی 7.71،   ملتان 4.08، کراچی 19.89 ، سوات 2.74 ،  ایبٹ آباد 13.33 ،  میر پور 18.48 ، مظفر آباد 1.67 ،  فیصل آباد 1.62 اور کوئٹہ میں 5.06 فیصد ہوگئی ہے  ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، اس وقت 2 ہزار 495 مریض تشویشناک حالت میں ہیں ۔