Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 45 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 45 افراد کی جان لے لی
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ ایک روز میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 432  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 45 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار 396 ، پنجاب میں 1 لاکھ 48 ہزار 488 ، کے پی کے میں 62 ہزار 996، بلوچستان میں 18 ہزار 537، اسلام آباد میں 39 ہزار 888، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.4 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 336، پنجاب 10 ہزار 515، کے پی کے میں 3 ہزار 468، اسلام آباد 1 ہزار 817 ، گلگت بلتستان 33، بلوچستان 287 اور آزاد کشمیر میں 282 ایکٹو کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 422 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔