Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جان سے گئے
August 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ مزید 95 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 87 ہزار 423 ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار435 کیسز ، پنجاب میں 21 ہزار537 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 76  ، اسلام آباد میں 5 ہزار 690 ، گلگت بلتستان میں 954  ، بلوچستان میں 762 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 95 اموات سامنے آئی ہیں۔ پنجاب میں 40 ، سندھ میں 36 ، کے پی میں 11 ، اسلام آباد اور اے جے کے میں تین ، تین جبکہ گلگت بلتستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔