Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری نئے اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مزید 4 ہزار 553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570 ، پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964 ، اسلام آباد میں 97 ہزار 542 ، بلوچستان میں 32 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 294 جبکہ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کیسز ہیں۔

ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 92 ہزار 244 تک پہنچ گئے۔ گزشتہ روز 85 اموات سامنے آئیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 320 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے ۔ کورونا سے اب تک 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.