Monday, February 26, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
May 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 70 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 12,654,99 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 070 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 893,461 ہو گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 3 لاکھ 04 ہزار 571 ، پنجاب میں 3 لاکھ 32000، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561، اسلام آباد میں 80 ہزار 010، بلوچستان میں 24 ہزار 318 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 63 ہزار 229 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 089 ہوگئی ہے۔ کورونا سے ایک دن میں 6 ہزار 021 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 810,143 ہو گئی ہے۔