Sunday, October 2, 2022

ملک بھر میں کورونا وئر س کا زور ٹوٹنے لگا، 31 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وئر س کا زور ٹوٹنے لگا، 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار587 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔

نئے آنے والے کیسز کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 83 تک  پہنچ چکی ہے ، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 5 ہزار 929 ہو گئی۔

کورونا نے مزید 31 افراد جان لے لی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد5ہزار 599ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق 26 مئی کے بعد آج سب سے کم اموات واقع ہوئیں  ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 اموات ہوئیں ،  اس سے پہلے دو ماہ قبل 26 مئی کو 28 اموات ہوئیں تھیں،  27 مئی کو اموات کی تعداد 36سامنے آئی تھی ۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 2083 افراد ، سندھ میں 1993 ، خیبرپختونخوا 1142 ، بلوچستان 132 ، اسلام آباد 159 ، گلگت بلتستان 43 اور آزاد کشمیر میں 47 افراد دم توڑ گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 108 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 17 لاکھ 40 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔