Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لے لی
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لے لی۔ پنجاب اور سندھ میں اموات زیادہ ہوئیں۔ 1 ہزار 594 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 594  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 48 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 295 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں 1 لاکھ 53 ہزار 410، کے پی کے میں 65 ہزار 287، بلوچستان میں 18 ہزار 736، اسلام آباد میں 40 ہزار 713، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.4 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 86 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 994، پنجاب 11 ہزار 171، کے پی کے میں 3 ہزار 233 ، اسلام آباد 1 ہزار 611، گلگت بلتستان 29، بلوچستان 295 اور آزاد کشمیر میں بھی 295 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 42 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔