Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا مزید 41 افراد کی زندگی نگل گیا

ملک بھر میں کورونا مزید 41 افراد کی زندگی نگل گیا
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر برقرار ہے۔ ایک دن میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 408 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 41 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 717 تک پہنچ گئی۔ ۔۔۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں 1 لاکھ 46 ہزار 16 ، کے پی کے میں 61 ہزار 648 ، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 88 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 250 ، پنجاب 10 ہزار 952 ، کے پی کے میں 3 ہزار 191 ، اسلامآباد 2 ہزار 2 ، گلگت بلتستان 42 ، بلوچستان 286 اور آزاد کشمیر میں 284 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔