Wednesday, February 1, 2023

ملک بھر میں کورونا مزید 111 جانیں لے گیا

ملک بھر میں کورونا مزید 111 جانیں لے گیا

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا مزید 111 جانیں لے گیا۔ مہلک وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 668 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 256 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 111 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 ، پنجاب میں 1 لاکھ 33 ہزار 874 ، کے پی کے میں 56 ہزار 160 ، بلوچستان میں 18 ہزار 5 ، اسلام آباد میں 36 ہزار 721 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.7 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہے ۔ سندھ میں 18 ہزار 989 ،  پنجاب 8 ہزار 875 ، کے پی کے میں 4 ہزار 339 ، اسلام آباد 4 ہزار 991 ،  گلگت بلتستان 90 ، بلوچستان 295 اور آزاد کشمیر میں 689 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔