Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے 62 افراد چل بسے، 5026 نئے کیس بھی رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 62 افراد چل بسے، 5026 نئے کیس بھی رپورٹ
August 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 افراد چل بسے، 5026 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 26 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 34 ہزار 837 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 69 ہزار 756 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 62 اموات سامنے آئی ہیں، جن میں سے 36 افراد وینٹلیٹرز پر جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 30 پنجاب میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422  تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 56 ہزار 965 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 322 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 3 ہزار 645 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 9 لاکھ 41 ہزار 659 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔