Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے 36 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے 36 افراد انتقال کر گئے
June 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 36 افراد انتقال کر گئے۔ 935 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی۔ اب تک پنجاب میں 10 ہزار 713، سندھ میں 5 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 298، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 305، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 578 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 710  ہے۔ اب تک مجموعی طور پر پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99  فی صد رہی۔ اب تک 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔