Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے 35 افراد انتقال کر گئے ، مثبت کیسز کی شرح 79. 3 فیصد رہی

ملک بھر میں کورونا سے 35 افراد انتقال کر گئے ، مثبت کیسز کی شرح 79. 3 فیصد رہی
July 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ کورونا سے 35 افراد انتقال کر گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 79. 3 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 3.79 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہو چکی ہے، جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کل کیسوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کیسوں کی کل تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 793، سندھ میں کورونا کیسوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 269 ہے۔