Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے 31 افراد انتقال کر گئے ، 2327 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 31 افراد انتقال کر گئے ، 2327 نئے کیس رپورٹ
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 31 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2327 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز 43 ہزار 670 تک پہنچ گئے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 27 ہزار 355 ، پنجاب میں 9 ہزار 275 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 847 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 909 ، گلگت بلتستان میں 804 ، بلوچستان میں ایک ہزار304 اور آزاد جموں و کمشیر میں ایک ہزار 176 کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 720 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 6.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 37 ہزار 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 17 ہزار 329 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔