ملک بھر میں کورونا سے 27 افراد جاں بحق، مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 11 Jul 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,382
Positive Cases: 1980
Positivity % : 4.09%
Deaths : 27
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 499 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز 23 ہزار 350، پنجاب میں 8 ہزار 499 ہوگئے۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 734، اسلام آباد میں ایک ہزار 586، گلگت بلتستان میں 639 ہوگئے۔ بلوچستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 875 اور آزاد جموں و کمشیر میں 816 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔ اب تک 22 ہزار 582 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.09 فیصد رہی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 203 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔211 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 390 مریض داخل ہیں۔