Saturday, September 21, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 25 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے 25 افراد انتقال کر گئے
July 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 25 افراد انتقال کر گئے۔ 1737 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ اعدادو شمارجاری کر دئیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 573 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز 22 ہزار 376 ہیں۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 8 ہزار 311 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 558 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 408 ، گلگت بلتستان میں 490 ، بلوچستان میں 800 اور آزاد جموں و کشمیر میں 630 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 25 اموات سامنے آئیں ۔ سب سے زیادہ سندھ میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز 47 ہزار 528 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 476 ہو گئی جن میں سے 9 لاکھ 11 ہزار 383 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 210 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 244 مریض زیر علاج ہیں۔