Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد انتقال کر گئے
July 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار بڑھنے لگے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 531 ہے۔ سندھ میں 21 ہزار 868 ، پنجاب میں 8 ہزار 148 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 505 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 308 ، گلگت بلتستان 488 ، بلوچستان میں 619 اور آزاد جموں و کشمیر میں 595 ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز 50 ہزار 531 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان  کا  کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633  ہو چکی ہے۔ اب تک  9 لاکھ 10 ہزار609 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 201 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ 2 ہزار 235 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔