Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 91 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 91 افراد انتقال کر گئے
August 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 91 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418 ، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار332 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 57 ہزار 721 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 96 ہزار 771 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ، بلوچستان میں 31 ہزار 865 اور آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 46 ہو چکی ہے۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 91 افراد کی اموات ہوئی ۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 48، خیبرپختونخوا میں 22 اور سندھ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 5 جبکہ بلوچستان میں  ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایک دن میں 59 ہزار 943 افراد کے کورونا  ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 507 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 6 ہزار 60 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ابتک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.