Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3239 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی  تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 تک پہنچ گئی ۔ ایکٹو کیسز 89 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 47 ہزار 734 ، پنجاب میں 22 ہزار794 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 247 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 587 ، گلگت بلتستان میں 892 ، بلوچستان میں 614 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 805 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 70 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہوچکی ہے۔ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 51 ہزار 982 ٹیسٹ کئے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔