Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 711 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایکٹو کیسز 87 ہزار سے بڑھ گئے۔ ایک دن میں کورونا کے 54 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 98 ہزار 410 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 766، پنجاب میں 3 لاکھ 71 ہزار 605، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 197، اسلام آباد میں 93 ہزار 783 کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 316، بلوچستان میں 31 ہزار 556 اور آزاد جموں و کشمیر میں 29 ہزار 187 کیسز کی تعداد ہوچکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 67 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 تک پہنچ چکی ہے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 29 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا کے ایک کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 371 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 469 مریض وینٹلیرز پر ہیں جبکہ 5 ہزار 240 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.